سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس ایک لاکھ ، 37 ہزار کی حد عبور کر گیا

Jul 15, 2025 | 10:28:AM
سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس ایک لاکھ ، 37 ہزار کی حد عبور کر گیا
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان  سٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہو گئی، انڈیکس نے ایک لاکھ 37 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر لی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز  سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1181 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین ایک لاکھ 37 ہزار 684 سطح پر پہنچ گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:حکومت گرنے کا خدشہ...

واضح رہے گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا تھا ، کاروبار میں مسلسل تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہو رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ معاشی اصلاحات کی بدولت مضبوط معاشی اشاریوں نے سرمایہ کاروں کو متحرک کیا ہوا ہے۔