ضمانت قبل از گرفتاری:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پرسماعت ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن )بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پرسماعت 9 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میںبانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشری بی بی کی 1 ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے کیس پر سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر آج بھی دلائل نہ ہوسکے۔
بشری بی بی کی ضمانت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ بھی نہ سنایا جا سکا اوربانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث ضمانت کی درخواستوں پر کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان سے جیل میں آج کون کون ملاقات کرے گا؟ فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی
عدالت نے گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کو پیش کرنے یا بذریعہ ویڈیو لنک حاضری کے احکامات جاری کئے تھے،عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر 9 ستمبر تک ملتوی کردی،بانی پی ٹی آئی کی جانب سے خالد یوسف چوہدری ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،بانی پی ٹی آئی پر احتجاج، توڑ پھوڑاور اقدام قتل کی دفعات کے تحت 5 مقدمات درج ہیں۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ میں جعلی رسیدیں جمع کروانے پر بھی ایک مقدمہ درج ہے۔