فائنل کال دینا  پی ٹی آئی کی عادت ہے:نفیسہ شاہ

Jul 15, 2025 | 00:20:AM
فائنل کال دینا  پی ٹی آئی کی عادت ہے:نفیسہ شاہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پیپلز پارٹی کی سینیئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا کہ ہم حکومت کا حصہ نہیں ہیں ، ہر بار فائنل کال دینا تحریک انصاف کی عادت ہےجس کے بعد ایک اور کال آجاتی ہے۔

24 نیوز ایچ ڈی کے پروگرام گونج  مسعود رضا  کے ساتھ میں بات کر تے ہوئے پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے حکومت کی زرعی پالیسی کو سخت تنقیدکا  نشانہ بناتے  ہوئے کہا کہ حکومت نے  زراعت کے ساتھ اچھا نہیں کیا ، اس وقت کسان بے یارو مددگار ہے، کسان کو رلانا ملک کے ساتھ غداری ہے۔

جبکہ پروگرام میں شریک مسلم لیگ ن کے سینیٹر ناصر بٹ نے میزبان مسعود رضا کے  ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ہماری حکومت کے آنے سے پہلےپچھلی حکومت  معاشی بارودی سرنگیں بچھاکر گئی, اس وقت ڈیفالٹ کی باتیں ہو رہی تھیں اس کے باوجود  ہماری حکومت ملک  کو ترقی کی راہ پر لائی جس سے دہشتگردی اورمہنگائی میں نمایاں کمی واقع ہو ئی۔

پروگرام کے دوسرے حصے میں پی ٹی آئی کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھہ نے مذاکرات کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے مفاد میں بات صرف ان سے ہو گی جن کے پاس اختیا ر ہے حکومت بے اختیار ہے ان سے بات نہیں ہوگی۔بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا آنا موروثی سیاست نہیں  یہ ان کا حق ہے اوروہ صرف تحریک میں حصہ لینے آ رہے ہیں۔ 

 یہ بھی پڑھیں :پاکستان نے ایران کی حمایت میں ہر فورم پر آواز اٹھائی:محسن نقوی