علی امین گنڈا پور یوٹرن کے ماسٹر، انہیں سنجیدہ نہیں لینا چاہئے :سینئر تجزیہ کار سلیم بخاری 

Jul 15, 2025 | 00:08:AM
علی امین گنڈا پور یوٹرن کے ماسٹر، انہیں سنجیدہ نہیں لینا چاہئے :سینئر تجزیہ کار سلیم بخاری 
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (فرخ احمد )سینئر تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے کیونکہ وہ بھی اپنے  لیڈر  بانی تحریک انصاف کی طرح یو ٹرن کے ماسٹر ہیں، اپنی کسی بات پر وہ قائم نہیں رہ سکتے۔

انہوں نے ہی کہا تھا نا  کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے سروں پر کفن باندھ کر آئیں اور اگر  ہم واپس نہ آئیں تو ہمارے جنازے پڑھا دینا لیکن کیسے وہ نہتے کارکنوں کو چھوڑ  کر بشریٰ بی بی کے ہمراہ  بھاگ کھڑے ہوئے تھے۔ 

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی احتجاج کی کال سے کوئی انقلاب آنے والا نہیں کیونکہ جو نوے روز کی کال انہوں نے دی  اس کا پتہ نہیں کہاں سے آئی ہے، کیونکہ پی ٹی آئی کی پنجاب کی قیادت  عالیہ حمزہ نے اسے سے لاعلمی کا اظہار کر دیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے مقتدر حلقوں سے مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ  پی ٹی آئی کو مذاکرات سیاسی لوگوں سے ہی کرنے پڑیں گے کیونکہ اسٹیبلشمنٹ تو کسی قسم کے مذکرات کے لیے تیار نہیں ۔ خان صاحب کے بار بار کے اصرار کے باوجود مقتدر حلقوں کی طرف سے جھنڈی دکھا دی گئی ہے۔ او ر وہ دوبارہ رسک لینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

پروگرام سلیم بخاری شو کے دوران اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پاکستان  کے جو سفیر ہیں امریکہ میں ان کی وضاحت  ہے کہ امریکہ کی طرف سے کوئی دباو نہیں ہے کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرے۔ اور  سفیر نے صاف طور پر کہا کہ اسرائیل کے بارے میں ہم قائد اعظم کے ویژن پر عمل پیرا ہیں ۔

جنگ بندی کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے بخاری صاحب نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی ٹرمپ کی مجبوری ہے کیونکہ وہ یہ چاہتا ہے کہ اس کو نوبل پیس پرائز ملے جس کے لیے اس نے انڈیا پاکستان کی جنگ بندی میں اپنا کردار  نبھایا ہے ۔

ملک میں شدید بارشوں   اور سیلا ب کی تباہ کاریوں  پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  ہم نے  ماضی سے سبق نہیں سیکھا ہے سیلاب کی تبا ہ کاریوں کی روک تھا م کے لیے اتھارٹی قائم ہے لیکن پھر بھی ہر دفع عوام کو شدید نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان نے ایران کی حمایت میں ہر فورم پر آواز اٹھائی:محسن نقوی