مسلسل اضافے کے بعد ، سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ

Jul 15, 2023 | 18:26:PM
 مسلسل اضافے کے بعد ، سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)عالمی مارکیٹ اورمقامی صرافہ مارکیٹوں میں کئی روزکے مسلسل اضافہ کے بعد سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے اختتام پر  سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے، عالمی مارکیٹ میں سونا  4 ڈالرکمی سے  1955 ڈالرفی اونس  کی سطح پر آگیا۔

 مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1300 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 13 ہزار 200 روپے ہوگئی ،10گرام سونا 1115 روپے کمی سے 1 لاکھ 82 ہزار 785 روپے کا ہوگیا  جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 2650 روپے پر ہی برقرار ہے۔