لاہور؛ اورنج لائن ٹرین کے پل سے چھلانگ لگا کر شہری کی خودکشی کی کوشش

Jul 15, 2023 | 00:30:AM
لاہور؛ اورنج لائن ٹرین کے پل سے چھلانگ لگا کر شہری کی خودکشی کی کوشش
کیپشن: اورنج لائن ٹرین کے پل سے چھلانگ لگا کر زخمی ہونیوالا شخص
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا فاران یامین)لاہور کے علاقے چوبرجی چوک میں اورنج لائن ٹرین کے پل سے چھلانگ لگا کر شہری کی خودکشی کی کوشش،سٹی فورٹی ٹو نے واقعہ کی موبائل ویڈیو حاصل کر لی ۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ جمعہ کی شام پیش آیا، زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے گنگارام ہسپتال منتقل کر دیا گیا،مضروب کی شناخت 45 سالہ صغیر کے نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو حکام کا کہناتھا کہ متاثرہ شہری کی ایک ٹانگ اور بازو فریکچر ہوا ہے لیکن حالت خطرے سے باہر ہے،موبائل ویڈیو میں شہری کو پل سے چھلانگ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے،عینی شاہدین کی کاوشوں کی بدولت شہری کی جان بچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: صدر عارف علوی نے اہم منظوری دیدی