پنجاب میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے اہم اعلان کردیا

Jul 15, 2022 | 18:27:PM
پنجاب, ضمنی انتخابات ,الیکشن کمیشن ,اہم ,اعلان
کیپشن: الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا بیان سامنے آیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ انتخابی عمل کو قانون کے مطابق منعقد کرنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز  پر سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے اہلکار فرائض سر انجام دیں گے،  پریزائیڈنگ افسران فارم 45 کی تصویر کھینچتے وقت موبائل لوکیشن آن رکھیں گے، پولنگ ایجنٹ دستخط شدہ فارم 45 حاصل کیے بغیر پولنگ اسٹیشن نہ چھوڑیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ، دکانوں پر خریداروں کا رش

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پریزائیڈنگ افسر  پولنگ ایجنٹ کو فارم 45 کی کاپی مہیا کرنے کا پابند ہوگا، کنٹرول رومز میں ڈپٹی کمشنرز،  پولیس، رینجرز اور  پاک فوج کے حکام موجود رہیں گے، توقع کرتے ہیں تمام ووٹرز اپنا حق رائے دہی پر امن انداز میں استعمال کریں گے۔

خیال رہے کہ پنجاب میں ضمنی الیکشن 17 جولائی کو ہوں گے، یہ نشستیں پی ٹی آئی کے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے ڈی سیٹ ہونے پر خالی ہوئی تھیں۔