سی ایس ایس کے لیے لاہور آئی لڑکی  کی  خودکشی ۔۔آخری خط بھی مل گیا

Jul 15, 2021 | 23:19:PM
سی ایس ایس کے لیے لاہور آئی لڑکی  کی  خودکشی ۔۔آخری خط بھی مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سی ایس ایس کی تیاری کے لیے لاہور آئی لڑکی  کی مبینہ  خودکشی ۔ ندا نے مرتے وقت اپنے اہل خانہ کیلئے خط بھی چھوڑ دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پولیس اور تحقیقاتی ٹیموں نے ابتدائی شواہد اکھٹے کرکے لاش اہل خانہ کے حوالےکردی ہے۔پولیس حکا م کا کہنا ہے کہ  ملتان کی رہائشی ندا لاہور میں سی ایس ایس کی تیاری کیلئے آئی تھی اور پانچ روز قبل اس نے کمرشل پلازہ میں فلیٹ کرائے پر لیاتھا۔

ندا کے قریبی رشتے دار بھی اسی پلازہ میں ریائش پذیر تھے مگر ندا نے الگ فلیٹ میں رہنے کی ضد کی تھی۔

مرتے وقت ندا نے اپنے ورثا کیلئے خط چھوڑا جس میں لکھا ہے کہ اپنی ناکامی کی وجہ سے زندہ رہنا کسی بوجھ سے کم نہیں۔ جبکہ  ندانے خط میں اپنی ماں باپ اور بہن سے محبت کا اظہار بھی کیا ہے۔ اس کے  ورثا کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی نہیں کروانا چاہتے تاہم پولیس اور فرانزک کی ٹیموں نے ابتدائی شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یہ لڑکی تو لگتی ہی نہیں۔۔عبدالرزاق کے قو می خاتون کر کٹر سے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ ہنگامہ بر پا ہو گیا