کرینہ کپور کے دوسرے بیٹے کی تصویر وائرل

Jul 15, 2021 | 22:21:PM
کرینہ کپور کے دوسرے بیٹے کی تصویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی معروف جوڑی کرینہ کپور خان اور سیف علی خان کے دوسرے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرینہ کپور کے ایک فین پیج سے جے کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرینہ کپور اپنے بیٹے کے ساتھ کھیل رہی ہیں۔


یاد رہے کہ چند روز قبل کرینہ کپور خان اور اداکار سیف علی خان نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام ’جے‘ رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جھولا ٹو ٹنے سے دو خوا تین چھ ہزار فٹ کی بلندی سے گرنے کے باوجو د زندہ مگر کیسے ۔۔دیکھئے ویڈیو
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور کے والد راندھیر کپور نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سیف اور کرینہ نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام جے رکھا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے بچے کا نام تمام خاندان والوں کی مشاورت سے رکھا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جے کا مطلب ہوتا ہے نیلی آنکھوں والا پرندہ جب کہ پارسی زبان میں اس کا مطلب ہے قریب لانے والا۔

یہ بھی پڑھیں: ماڈل نایاب قتل کیس میں بڑی پیشرفت، اہم ملزم گرفتار