پیپلزپارٹی نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

Jul 15, 2021 | 21:52:PM
پیپلزپارٹی نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پیپلزپارٹی نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ نفیسہ شاہ کاکہناتھا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اثر برائے راست غریب طبقے پر ہوگا، حالیہ فیصلے سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا۔
پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ عید سے قبل عوام پر پٹرول بم گرانے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت اور قابل تشویش ہے،حکومت پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ فوری واپس لے۔
 ڈاکٹر نفیسہ شاہ کامزید کہناتھاکہ عوام کو ریلیف دینے کی بجائے انکی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنا کسی صورت قابل قبول نہیں، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے عوام میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول کی قیمت میں 5.40 روپے فی لیٹر اضافہ