شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل گیا

Jul 15, 2021 | 21:44:PM
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل گیا۔
 تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹر و سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل گیا،دونوںسٹارز کو 10 سالہ گولڈن ویزا جاری کیا گیا ہے جس کے تحت دونوں کو یو اے ای میں 10 سال تک رہنے کی اجازت ہوگی۔
واضح رہے کہ شعیب ملک پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپر سٹارز میں سے ایک ہیں، وہ 2007 کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں جس میں پاکستان ٹیم نے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ وہ پاکستان ٹیم کو کرکٹ میں متعدد فتوحات سے ہمکنار کروانے والے کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جبکہ وہ 2009 ورلڈ ٹی20 کی فاتح ٹیم کا بھی حصہ تھے اور فائنل میچ میں شاہد آفریدی کے ساتھ مردِ بحران بھی ثابت ہوئے تھے۔ 
دوسری جانب ثانیہ مرزا بھارت ٹینس کا سب سے بڑا نام ہیں، انھوں نے اکیلے ہی بھارت کو ٹینس کی دنیا میں متعارف کروادیا۔ ثانیہ اس وقت لندن میں موجود ہیں، وہ حال ہی میں ہونے والے ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کیلئے لندن گئی تھیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: محمد عا مر کا شاہین شا ہ آفریدی سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا