نوازشریف کوجیل میں قتل کرنے کی سازش کی گئی ۔۔ مریم نواز کا انکشاف

Jul 15, 2021 | 15:18:PM
 نوازشریف کوجیل میں قتل کرنے کی سازش کی گئی ۔۔ مریم نواز کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازکا کہنا ہے کہ یہ لوگ نوازشریف سے ڈرتے ہیں، عمران خان کی صبح شام نوازشریف کے نام سے ہوتی ہے،نوازشریف کو قید میں بھی قتل کرنے کی سازش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازنے آزاد کشمیر کے پلندری میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیرکے بیٹے نواز شریف کا سلام لائی ہوں، بلوچ والوں نے میرا بہترین استقبال کیا، میری رگوں میں کشمیری خون ہے، نوازشریف کے خلاف طرح طرح کی سازشیں ہوئیں ۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان سن لیں ان کا یوم حساب قریب ہے ، آزاد کشمیر اور پاکستان کے عوام ان سے حساب لیں گے ، نواز شریف لندن میں بیٹھ کر ہر الیکشن میں انہیں ان کے گھر میں گھس کر مارتا ہے۔
 نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ کشمیر بیچنے کے بعد عمران خان نے دو منٹ کی خاموشی اختیار کرلی ، کشمیر بیچنے کی سازش امریکا میں بیٹھ کر رچائی گئی ۔
انہوں نے کہا کہ آج ہی پڑھا کہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا جا رہا ہے ، جب پٹرول کی قیمت بڑھتی ہے تو ہم سب کو فرق پڑتا ہے ، مہنگائی میں براہ راست اضافہ ہوتا ہے ، عید سے قبل پٹرول مہنگا کر کے عوام کے خلاف سازش کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:میاں محمود الرشید کی وزرات تبدیل