بلوچستان:دہشتگردوں کے حملے میں  کیپٹن اور سپاہی شہید

Jul 15, 2021 | 14:23:PM
بلوچستان:دہشتگردوں کے حملے میں  کیپٹن اور سپاہی شہید
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلوچستان کے علاقے پسنی میں دہشتگردوں کے حملے میں پاک آرمی کے کیپٹن اور سپاہی شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے پسنی کے قریب سکیورٹی فورسز  پر  آئی ای ڈی سے حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں کیپٹن عفان مسعود اور سپاہی بابر زمان شہید ہو گئے۔ پسنی کے قریب خدا بخش بازار کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن عناصر کے بزدلانہ حملوں سے بلوچستان کا امن سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے، سکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان 2روزہ دورے پر ازبکستان چلےگئے