سندھ کی صوبائی کوویڈ ٹاسک فورس کے اہم فیصلے

Jul 15, 2021 | 12:54:PM
 سندھ کی صوبائی کوویڈ ٹاسک فورس کے اہم فیصلے

(24نیوز)کراچی میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری، سندھ کی صوبائی کوویڈ ٹاسک فورس کے اہم فیصلے کئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق انڈور ڈائننگ کوآج رات سے بند کرنے کا فیصلہ  کیا گیا ہےسکول کلاس اول سے اٹھویں تک کل سے بند ، نویں کلاس اور اس سے زائد تعلیمی ادارے سوائے امتحانات کے بند ہوجائینگے ۔

تفریحی پارکس، واٹر پارکس، سی ویو، ہاکس بے، کینجھر جمعہ سے بند ،سنیما ، انڈور جمز اور انڈور کھیل بند ،پابندیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فیصلہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کیا گیا،حکام کا کہنا ہے کہ عوام کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے سبب کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، اگر کیسز میں مزید اضافہ ہوا تو مزید سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:    ملک بھر میں نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں کھلے عام فروخت