آصفہ بھٹو زرداری کی منامہ میں بحرین کی شہزادی سبیکا بنت ابراہیم ال خلیفہ سے اہم ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے منامہ میں بحرین کی شہزادی سبیکا بنت ابراہیم ال خلیفہ سے ملاقات کی ہے جس مین خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے پاکستان اور بحرین کی خواتین کے تجربات پر اہم اور مفید شئیرنگ ہوئی۔
شہزادی ربیکا بنت ابراہیم ال خلیفہ کے ساتھ فرسٹ لیڈی آصفہ بھٹو زرداری کی ملاقات میں بحرین کی اہم ترین خواتین موجود تھیں۔ اس ملاقات میں خواتین کے بااختیار بنانے، شمولیتی ترقی اور سماجی سطح پر خواتین کی ترقی کے لیے ادارہ جاتی فریم ورک مضبوط کرنے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
خاتونِ اول نے سندھ میں خواتین مرکوز بحالی پروگرام، جو 2022 کی غیر معمولی سیلاب کے بعد شروع کیا گیا، اور 2.1 ملین ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کا مقابلہ کرنے والے 21 لاکھ مضبوط گھر تعمیر کرنے کی کامیابی کے حوالے سے تفصیلات شہزادی ربیکا کے ساتھ شیئر کیں۔
آصفہ بھٹو نے بتایا کہ سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں حکومت کی طرف سے تعمیر کئے گئے ان گھروں کے مالکانہ حقوق متاثرہ کمیونٹیز کی خواتین کو منتقل کیے گئے، اس عمل سے خواتین کی معاشی پوزیشن اور ان کو حاصل سماجی تحفظ میں اضافہ ہوا۔
دونوں رہنماؤں نے شمولیتی ترقی کو فروغ دینے اور خاندانوں و بچوں کے لیے پروگراموں کی اہمیت پر زور دیا، اور کمیونٹی کی مضبوطی، تعلیم اور سماجی بہبود کے اقدامات کو سراہا۔
خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے سپریم کونسل برائے خواتین کے تحت بحرینی خواتین کو بااختیار بنانے میں بحرین کے پیش قدم کردار اور پالیسی پر مبنی اقدامات کو سراہا۔
بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے شہزادی سبیکا کی برسوں پر محیط ممتاز خدمات، ثابت قدمی اور لگن کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شہزادی سبیکا کی خدمات نہ صرف بحرین کے عوام اور بحرینی خواتین کی ترقی کے لیے بلکہ خواتین کو بااختیار بنانے کے عالمی مقصد کے لیے ایک بامعنی شراکت کے طور پر بہت اہم اور قابلَ قدر ہیں۔ وہ دنیا بھر کی خواتین کے لیے ایک متاثر کن مثال کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔
آصفہ بھٹو نے سندھ میں 2022 کے سیلاب کے بعد عوام کی بحالی کے لئے خواتین پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے شروع کئے گئے بحالی پروگرام، اور 2.1 ملین ماحولیاتی طور پر مضبوط گھر تعمیر کرنے کی کامیابی کے حوالے سے تفصیلات بھی شیئر کیں۔
ان گھروں کے مالکانہ حقوق خواتین کو منتقل کیے گئے، جس سے خواتین کی معاشی اور سماجی تحفظ میں اضافہ ہوا۔
دونوں رہنماؤں نے شمولیتی ترقی کو فروغ دینے اور خاندانوں و بچوں کے لیے پروگراموں کی اہمیت پر زور دیا، اور کمیونٹی کی مضبوطی، تعلیم اور سماجی بہبود کے اقدامات کو سراہا۔

اس ملاقات میں سپریم کونسل برائے خواتین کی نائب صدر اور بحرین یونیورسٹی کی سابق صدر انجاز بحرین کی چیئرپرسن ہر ایکسیلینسی ڈاکٹر شیخہ مریم بنت حسن الخلیفہ، ؛ ہر ہائی نیس شیخہ حیسیٰ بنت خلیفہ الخلیفہ،؛ رائل لائف سیونگ بحرین کی چیئرپرسن شیخہ نائلہ بنت حمد الخلیفہ، ؛ وزیر ہاؤسنگ ہر ایکسیلینسی محترمہ آمنہ بنت احمد الرمیحی، بھی شریک تھیں۔