سی پیک کے دوسرےمرحلےمیں ملازمتوں کے مواقع پیداکررہےہیں، سن ہائی یان

Jan 15, 2026 | 21:18:PM
سی پیک کے دوسرےمرحلےمیں ملازمتوں کے مواقع پیداکررہےہیں، سن ہائی یان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چین کی پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی  نائب  وزیر  محترمہ سن ہائی  یان نے کہا ہےکہ  چین کی ترقی  پاکستان کی ترقی ہے، سی پیک کا  پہلا مرحلہ  بہت کامیاب  رہا  اب  دوسرا  مرحلہ  شروع کر  رہے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  چینی نائب وزیر سن ہائی یان نے کہاا کہ  سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع کررہے ہیں، ہمیں مزید شراکت داروں کو آن بورڈ لینا ہوگا۔ سن ہائی یان نے بتایا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ پیچیدہ ہے۔ دوسرے مرحلے کو کامیاب بنانے کے لیےکام کررہے ہیں۔ اس مرحلے میں لوگوں کے لیے ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے بین الاقوامی شعبے کی نائب وزیر محترم سن ہائی یان نے کہا   کہ ہم نے پاکستان میں انڈسٹریل پارک، سکولز  بنائے، مزید پروجیکٹس  پرکام کر  رہے ہیں۔  پاکستان میں لوگوں کے لیے ملازمتوں کے نئے مواقع   پیدا کر رہے ہیں۔   سب سے زیادہ 30 ہزار پاکستانی طلبہ اسکالر شپ پر چین میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔  

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم پاکستان میں 100 ہسپتال بنا رہے ہیں، یہاں  80  ہزار  میڈیکل ڈیوائسز  دے  رہے ہیں، پاکستان میں نرسز اور ڈاکٹرز کو تربیت دے رہے ہیں۔

 سن ہائی یان نے بتایا کہ ہم نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات میں بہت کچھ حاصل کیا۔   اس سال چین پاک دوستی کے75سال مکمل ہو رہےہیں۔  پاکستان میں سیاسی جماعتوں کے لیڈروں سے مشاورت کی ہے۔ ہم پاکستان چین کےتعلقات کو  بلند ترین سطح  پر لے جانا چاہتےہیں۔

چین کی مہمان نائب وزیر سن ہائی یان نے بتایا  کہ  چین کی گزشتہ 5 سال کے دوران  جی ڈی پی 5.5 سےزیادہ رہی۔ ہم نے لوگوں کوغربت سےنکالا۔ چین میں عوام  کی آمدنی میں30 فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیں ملک کی معیشت کو اگلے 5 سال میں نئی بلندی  پر لے جانا ہے۔ ہم اپنی مارکیٹ کو کھول رہے ہیں، دیگر ممالک کو  چینی مارکیٹ تک  رسائی دے  رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار سے چینی کمیونسٹ پارٹی کی  نائب وزیر سن ہائی یان کی اہم ملاقات