چیونگم کان اور دماغ کیلئےکیوں فائدہ مند؟

Jan 15, 2026 | 11:45:AM
چیونگم کان اور دماغ کیلئےکیوں فائدہ مند؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اکثر گھروں میں بچوں کو چیونگم چبانے سے روکا جاتا ہے اور بڑوں کے لیے بھی اسے ایک غیر ضروری عادت سمجھا جاتا ہے، لیکن طبی ماہرین کی رائے اس سوچ سے مختلف ہے۔

کان، ناک اور گلے کے ماہر ڈاکٹر امود کمار کے مطابق چیوئگم درست طریقے سے اور محدود مقدار میں چبائی جائے تو یہ صحت خاص طور پر کانوں اور دماغی کارکردگی کے لیے کئی فوائد رکھتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق  ای این ٹی اسپیشلسٹ ڈاکٹر زنے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ چیونگم چبانا دراصل چہرے اور منہ کے مسلز کے لیے ایک طرح کی فزیوتھراپی ہے۔

اس سے کانوں کے اندر موجود عضلات مضبوط ہوتے ہیں اور زبان کے مسلز کو بھی فائدہ پہنچتا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق چیونگم چبانے سے خراٹوں کے مسئلے میں بھی کچھ حد تک کمی آ سکتی ہے کیونکہ یہ گلے کے مسلز کو متحرک رکھتی ہے۔

ایسے افراد جو ناک بند ہونے، خشک کھانسی یا منہ کے خشک رہنے کی شکایت کرتے ہیں، ان کے لیے بھی یہ مفید ثابت ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 7 سالہ بچے کی ذہانت سے متاثر ، صدارتی میڈل سے نواز دیا

 چیونگم منہ میں لعاب (Saliva) کی مقدار بڑھاتی ہے، جس سے منہ خشک نہیں ہوتا اور حلق بھی نم رہتا ہے۔

فضائی آلودگی کے دنوں میں جب اے کیو آئی زیادہ ہو اور ناک سے سانس لینا مشکل ہو جائے۔

 اس وقت چیونگم چبانے سے اورل بریتھنگ میں آسانی ہو سکتی ہے اور سانس لینے کی جدوجہد کم محسوس ہوتی ہے۔

 صرف یہی نہیں، نیشنل ہیلتھ لائبریری اور نیشنل سینٹر فاربایوٹیکنالوجی انفارمیشن کی رپورٹس کے مطابق چیوئگم دماغی توجہ بڑھانے میں بھی مددگار ہے۔

کام کے دوران گم چبانے سے ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے، فوکس بہتر ہوتا ہے اور مجموعی طور پر ورک پرفارمنس میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ چیونگم کے فوائد ہیں، لیکن اس کا زیادہ استعمال نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے، اس لیے شوگر فری گم کا انتخاب کریں اور اعتدال میں رہ کر استعمال کریں۔

درست مقدار میں چیونگم نہ صرف منہ کی ورزش بن سکتی ہے بلکہ دماغ اور کانوں کی صحت کے لیے بھی معاون ثابت ہو سکتی ہے۔