انڈر 19 ورلڈکپ ٹرافی کا چیتوں کیساتھ فوٹو شوٹ وائرل

Jan 15, 2026 | 11:26:AM
انڈر 19 ورلڈکپ ٹرافی کا چیتوں کیساتھ فوٹو شوٹ وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انڈر 19 ورلڈکپ کا آج سے آغاز ہوگا,ایسے میں آئی سی سی کی جانب سے انڈر 19 ورلڈکپ کی وننگ ٹرافی کا چیتوں کے ساتھ کیا گیا فوٹو شوٹ وائرل ہوگیاہے۔

 نیمیبیا کے نیشنل پارک میں کیے گئے فوٹو شوٹ میں چیتوں کو ٹرافی کے ساتھ پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ میں آج ابتدائی روز تین میچز کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:محمد رضوان کوواپس بلانے پر کپتان اور کوچ نے معافی مانگ لی

 پہلے میچ میں بھارت اور امریکا، دوسرے میچ میں میزبان زمبابوے اور اسکاٹ لینڈ جبکہ تیسرے میچ میں تنزانیہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

تینوں میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ساڑھے 12 بجے شروع ہوں گے۔

پاکستان ٹیم ایونٹ میں اپنا افتتاحی میچ کل انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔