ڈاکو 20 تولہ سونا اور نقدی لوٹ کر فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ڈاکوؤں نے بڑی واردات کرتے ہوئے ایک گھر سے 20 تولہ سونا اور نقد رقم لوٹ لی اور موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ واردات تھانہ بھٹائی نگر کی حدود گلستانِ سجاد میں محمد علی نامی شہری کے گھر پیش آئی، جہاں دو مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر خواتین کو یرغمال بنا لیا۔
دورانِ واردات ڈاکوؤں نے گھر میں موجود 20 تولہ سونا اور نقد رقم اپنے قبضے میں لے لی، جس کے بعد وہ فرار ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: 5سالہ بچے کے سینےسے دوسرا بچہ برآمد، ڈاکٹر حیران رہ گئے
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور جلد انہیں گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
خیال رہے کہ چند دن قبل شہر قائد کے علاقے محمد علی سوسائٹی میں رواں سال کی سب سے بڑی چوری کی واردات ہوئی ہے، دو گھریلو ملازمائیں 100 تولے سے زائد سونا لوٹ کر فرار ہوئیں، محمد علی سوسائٹی میں چوری کی ایک بڑی واردات ہوئی جو 2026 کی سب سے بڑی واردات ہے، جس میں دو گھریلو ملازماؤں نے سو تولے سے زائد سونا لوٹ لیا، جس کی مالیت ساڑھے 4 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے، بہادر آباد تھانے میں واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔