فتح پور: مسلم لیگ ن کے رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

Jan 15, 2024 | 18:48:PM
فتح پور: مسلم لیگ ن کے رہنما پیپلز پارٹی میں شامل
کیپشن: فتح پور: مسلم لیگ ن کے رہنما پیپلز پارٹی میں شامل
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد عمران) فتح پور سے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔

فتح پور میں پی پی 279 سے ن لیگ کو بڑا جھٹکا، ن لیگ کا ٹکٹ نہ ملنے پر امیدوار صوبائی اسمبلی غلام رسول پیپلز پارٹی میں شامل، امیدوار ایم این اے 181 بہادر خان سیہڑ کے ساتھ پینل بنا لیا۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل سے چیف جسٹس پاکستان کیلئے اہم بیان جاری کردیا

فتح پور میں امیدوار ایم پی اے181 اور پی پی 279 غلام رسول بھی ن لیگ سے مایوس ہوگئے، ن لیگ کا ٹکٹ نہ ملنے پر غلام رسول نے پیپلز پارٹی امیدوار ایم این اے 181 بہادر خان سیہڑ کے ساتھ پینل بنا لیا، دونوں رہنماؤں نے پی پی 279 اور این اے 181 سے مشترکہ پینل بنالیا۔

اس موقع پر دونوں امیدواروں کا کہنا تھا کہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے کر کامیابی حاصل کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ الیکشن میں غلام رسول نے ن لیگ کے امیدوار ایم این اے فیض الحسن سواگ نے پینل میں حصہ لیا تھا۔