این اے 237کے آزاد امیدوار طلحہ بیگ پر مسلح افراد کا حملہ،ویڈیو بھی سامنے آ گئی

Jan 15, 2024 | 13:15:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(معراج اختر )کراچی میں الیکشن سے قبل ہی پر تشدد واقعات سامنے آنے لگے، کراچی این اے 237کے آزاد امیدوار طلحہ بیگ پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا، تشدد کی فوٹیج 24 نیوز نے حاصل کرلی۔

 فوٹیج میں نامعلوم افراد کو آزاد امیدوار پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے، آزاد امیدوار طلحہ بیگ نے الزام لگایا کہ حملہ آوروں کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے ،مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں،حملہ آوروں کا تعلق اسی علاقے سے ہے انہوں نے مجھ پر کھلے عام حملہ کیا ،بلوچ کالونی تھانے میں رپورٹ درج کروادی ہے لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

طلحہ بیگ کا کہنا تھا کہ میری جان کو خطرہ ہے مجھے تحفظ فراہم کیا جائے ۔

پولیس کے مطابق آزاد امیدوار طلحہ بیگ کی جانب سے درخواست موصول ہوئی ہے تفتیش کررہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون رکن پارلیمنٹ گرفتار،وجہ کیا بنی؟ اہم خبر سامنے آ گئی