غذائی اجناس سے بھر پور جنوبی وزیرستان کا خاص قدرتی تحفہ "چلغوزہ "

Jan 15, 2024 | 10:06:AM
سردی کے خشک موسم میں غذائی اجناس سے بھر پور چلغوزہ جو کہ جنو بی وزیرستان کےلئے قدرت کا ایک نایاب تحفہ ہے۔پاکستان دنیا میں پائن نٹ چلغوزہ پیدا کرنے والا پانچواں بڑا ملک ہے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سردی کے خشک موسم میں غذائی اجناس سے بھر پور چلغوزہ جو کہ جنو بی وزیرستان کےلئے قدرت کا ایک نایاب تحفہ ہے۔پاکستان دنیا میں پائن نٹ چلغوزہ پیدا کرنے والا پانچواں بڑا ملک ہے۔

پاکستان دنیا کو سالانہ پچیس سے تیس ارب روپے کا چلغوزہ برآمد کرتا ہے جس میں نصف حصہ جنوبی وزیرستان کے چلغوزہ کا ہے جو کہ آٹھ سے دس ارب سالانہ ہے۔چلغوزہ کی زیادہ تر جنگلات جنوبی وزیرستان کے علاقے بدر،شوال ،خامرنگ اور انگور اڈا اور بارڈر کے اُس پار برمل اور لمن تک پائے جاتے ہیں۔ 

جنوبی وزیرستان کا چلغوزہ جہاں پوری دنیا میں مشہور ہے وہیں سہولیات کے فقدان اور افغان سرزمین سے پھیلائی جانیوالی بد امنی کی وجہ سے مقامی کاشتکار ایک طویل عرصے تک پریشان رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گوجرانوالہ:شدید دھند کے باعث مسافر بس الٹ گئی، 2 افراد جاں بحق، 26 زخمی

کاشتکاروں کی پریشانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پاک فوج کی مدد سے ۸۵۰ ملین روپے کی لاگت سے جدید سہولیات سے آراستہ زرعی پارک کا قیام عمل میں لایا گیا۔اس زرعی پارک میں جدید پائن نٹ پروسیسنگ پلانٹ اور سٹوریج کی سہولیات شامل ہیں ۔زرعی پارک کے قیام کا مقصد وزیرستان کے کاشتکاروں کی پیداوار اور اجناس کو محفوظ بنانا ہے۔ 

بےشک پاک فوج جہاں ملک کے سرحدوں کو محفوظ بنانے میں مصروف ہے وہاں عوام کی زندگیوں میں سہولیات اور آسانیاں لانے میں بھی پیش پیش ہے۔­­­­

مزید پڑھیں:غیر ملکیوں کا پاسپورٹ پاس رکھنے والوں کو 15 سال قید کی سزا