پنجاب بھر میں سردی کا راج برقرار، حد نگاہ کم،مختلف موٹر ویز بند

Jan 15, 2024 | 08:33:AM
پنجاب بھر میں سردی کا راج برقرار، حد نگاہ کم،مختلف موٹر ویز بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف) پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج برقرار  ہےجبکہ  دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر مختلف مقامات سے موٹر ویز کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر میں یخ بستہ ہواؤں کے وار جاری ،ٹھنڈ کی شدت بڑھنے لگی ,شدید سردی میں درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  اور  زیادہ سے سے زیادہ درجہ حرارت 12ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ تک ریکارڈ کیا جا سکتاہے، شہر کی ہوا میں نمی کی تناسب 90 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ آئندہ24گھنٹوں میں بارش کاکوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں سال سرد موسم طویل عرصے تک رہنے کے امکانات ہیں ،لاہور 175 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دنیا میں ساتویں نمبر پر آگیا ۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق یوایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح258،فیز8ڈی ایچ اےمیں234،کینٹ پولوگراؤنڈمیں241،ایچیسن کالج کےاطراف میں186،شاہراہ قائداعظم میں188ریکارڈ اور  فداحسین ہاؤس کےاطراف میں آلودگی کی شرح105ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شدید دھند کے باعث خوفناک حادثہ

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ، ایم تھری فیض پور سے درخانہ، ایم فور شورکوٹ سے فیصل آباد تک بند ہے،ایم فائیو شیر شاہ سے ظاہر پیر تک اور لاہور سیالکوٹ موٹر وے بھی بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنی منزل مقصود تک پہنچ جائیں۔