دہلی میں مسلمانوں کو زمین کی خرید و فروخت پر پابندی کی کوشش

Jan 15, 2023 | 16:55:PM
دہلی میں مسلمانوں کو زمین کی خرید و فروخت پر پابندی کی کوشش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت ایک فاشسٹ انتہا پسند ریاست بن چکی ہے جہاں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کا جینا محال ہوچکا ہے۔

حال ہی میں بھارتی دارالحکومت دہلی میں سرعام انتہا پسندی کو ہوا دینے کا واقعہ پیش آیا جہاں مسلمانوں کو زمین یا جائیداد کی خرید و فروخت سے روکا جانے لگا۔

اس سے ثابت ہوتا ہے کہ جمہوریت کے جعلی دعویدار بھارتی حکمرانوں کی اصلیت دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے اور بھارت ہندو راشٹرا بننے کی جانب گامزن ہے۔

اس حوالے سے انتباہ کے پوسٹرز پر مسلمانوں کو زمین فروخت کرنے والے شخص کو جان سے مارنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔