کامیڈین کپل شرما کی زندگی پر فلم کون بنائے گا ؟؟فیصلہ ہوگیا

Jan 15, 2022 | 10:17:AM
کپل شرما ، زندگی پر فلم
کیپشن: کپل شرما فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف کامیڈین کپل شرما کی زندگی پر فلم کافی عرصے سے زیر بحث مگر یہ فائنل نہیں ہوپا رہا تھا کہ ان کی زندگی پر فلم کون بنائے گا ؟؟اب گزشتہ روز ڈائریکٹر مرگدیپ سنگھ لامبا جو اس وقت فوکرے3 پر کام کررہے ہیںانہوں نے کامیڈین کپل شرما کی زندگی بنانے کا اعلان کیا ہے وہی اس فلم کو ڈائریکٹ بھی کریں گے۔ 
یہ بھی پڑھیں:سلمان خان سے متعلق عدالت سے تشویشناک خبر سامنے آگئی
تفصیلات کے مطابق کپل شرما کی زندگی پر بننے والی فلم کا نام ’فنکار‘ ہوگا۔ پروڈیوسر مہاویر جین نے اعلان کیا ہے کہ یہ فلم کامیڈی کنگ کی زندگی پر مبنی ہوگی اور اسے لائیکا پروڈکشنس کے تحت بنایا جائے گا۔ کپل شرما طویل عرصے سے لوگوںکے چہرے پر مسکراہٹیں بکھیر رہے ہیں ۔ان کا شو ’دی کپل شرما شو‘کا مشہور پروگرام ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:حریم شاہ کی منی لانڈرنگ ۔۔۔حکومت نے بھی خاموشی توڑ دی