پی ایس ایل 9: پہلے پریکٹس میچ میں لاہورقلندرزکاپشاورزلمی کوجیت کیلئے228رنزکاہدف

Feb 15, 2024 | 19:34:PM
پی ایس ایل 9: پہلے پریکٹس میچ میں لاہورقلندرزکاپشاورزلمی کوجیت کیلئے228رنزکاہدف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد) پی ایس ایل 9 کے پہلے پریکٹس میچ میں لاہورقلندرزنے پشاورزلمی کو جیت کے لئے 228 رنز کا ہدف دے دیا۔

پی ایس ایل کی تیاریاں، لاہورقلندرزاورپشاورزلمی کےدرمیان پریکٹس میچ جاری، لاہورقلندرزنے پشاور زلمی کو جیت کے لئے 228 رنزکاہدف دے دیا، لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کےنقصان پر 227 رنز بنائے، لاہورقلندرز کے عبداللہ شفیق اور کامران غلام نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، عبداللہ شفیق نے 36 گیندوں پر 65 جبکہ کامران غلام نے 33 گیندوں پر 63 رنز بنائے، جاندادخان نے 38 اور صاحبزادہ فرحان نے 20 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم کر دیا

دوسری جانب پشاور زلمی کے محمد ذیشان نے 27 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عمیر آفریدی، عارف یعقوب اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔