پی سی بی نے حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم کر دیا

Feb 15, 2024 | 16:59:PM
پی سی بی نے حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا)پی سی بی نے حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم کر دیا۔

فیصلہ دورہ آسٹریلیا 24-2023 کے لیے پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہونے سے ان کے انکار کی تحقیقات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔انکوائری کمیٹی کے ہدایت کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے۔حارث کا سینٹرل کنٹریکٹ یکم دسمبر 2023 سے ختم کر دیا گیا ہے۔

حارث روف کو 30 جون 2024 تک کسی بھی غیر ملکی لیگ میں کھیلنے کی این او سی جاری نہیں کی جائے گی۔پی سی بی انتظامیہ نے حارث کو سماعت کا موقع فراہم کیا تھا تاہم ان کا جواب غیر تسلی بخش پایا گیا۔

ضرورپڑھیں:قومی ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں

پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے کھیلنا کسی بھی کھلاڑی کے لیے اعزاز کی بات ہے۔کسی بھی طبی رپورٹ یا معقول وجہ کی عدم موجودگی میں پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بننے سے انکار سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی ہے۔