چودھری شجاعت کی پرویز الٰہی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات،خاندانی معاملات پر بات چیت

Feb 15, 2024 | 18:14:PM
چودھری شجاعت کی پرویز الٰہی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات،خاندانی معاملات پر بات چیت
کیپشن: چودھری شجاعت حسین، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے پرویز الٰہی سے اڈیالہ جیل میں اہم ملاقات کی،ملاقات میں سیاسی صورتحال اور خاندانی معاملات پر بات چیت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین سمیت دیگر رہنماؤں نے پرویز الٰہی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،ملاقات کرنے والوں میں وجاہت حسین، چودھری سالک، چودھری شافع اور منتہا اشرف شامل تھے،ملاقات میں سیاسی صورتحال اور خاندانی معاملات پر بات چیت ہوئی،ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی جو 2 گھنٹے 40 منٹ تک جاری رہی۔

ترجمان ق لیگ کا کہناتھا کہ ملاقات مکمل غیر سیاسی تھی،ملاقات کو سیاسی رنگ دینا غلط ہے،ملاقات میں سیاسی صورت حال پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔ ترجمان کا مزید کہناتھا کہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی میں بہت محبت کا رشتہ ہے،ملاقات خاندانی روایات کے تحت ہوئی۔ ترجمان کاکہناتھا کہ چودھری پرویز الٰہی کی صحت کے حوالے سے چودھری شجاعت حسین اور فیملی کو تشویش لاحق تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اورنج لائن اور میٹرو میں سفر کرنیوالوں کیلئے بری خبر