بھارتی کرکٹرز فٹ رہنے کیلئے انجکشن استعمال کرتے ہیں، بھارتی چیف سلیکٹر

Feb 15, 2023 | 15:08:PM
بھارتی کرکٹرز کا فٹ رہنے کیلئے انجکشن استعمال کرنے کا انکشاف
کیپشن: چیتن شرما نے کہا کہ بھارتی کھلاڑی ڈاکٹرز سے مشورے کے بعد انجکشن لگوا کر 100 فیصد فٹنس بناتے ہیں
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی چیف سلیکٹر چیتن شرما نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کے کئی بڑے اور نامور کھلاڑی فٹ رہنے کیلئے انجکشن استعمال کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک اسٹنگ آپریشن کے دوران چیتن شرما نے کئی انکشافات کردیے۔

انہوں نے کہا کہ انجکشن میں ایسی ممنوعہ دوا شامل ہوتی ہے جو ڈوپ ٹیسٹ میں پکڑی نہیں جاسکتی۔

یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت خواتین کھلاڑیوں کی ملاقات، ایک دوسرے کے کھیل کی تعریف کی

یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت خواتین کھلاڑیوں کی ملاقات، ایک دوسرے کے کھیل کی تعریف کی

چیتن شرما نے کہا کہ بھارتی کھلاڑی ڈاکٹرز سے مشورے کے بعد انجکشن لگوا کر 100 فیصد فٹنس بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی کھلاڑی مکمل فٹ نہ ہونے کے باوجود ٹیم میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی نیوز چینل نے بھارتی کھلاڑیوں کی فٹنس کا راز جاننے کیلئے اسٹنگ آپریشن کیا تھا۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چیتن شرما کے خلاف ایکشن لیے جانے کا امکان ہے۔