پاک بھارت خواتین کھلاڑیوں کی ملاقات، ایک دوسرے کے کھیل کی تعریف کی

Feb 14, 2023 | 12:08:PM
پاک بھارت خواتین کھلاڑیوں کی ملاقات، ایک دوسرے کے کھیل کی تعریف کی
کیپشن: پاکستان ٹیم کی نائب کپتان ندا ڈار اور بھارتی کپتان ہرمن پریت کور نے ایک دوسرے کے ساتھ شرٹس کا تبادلہ کیا
سورس: ٹوئٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جنوبی افریقا میں جاری ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ کے بعد کیپ ٹاؤن میں پاکستان اور بھارت کی ویمن ٹیموں کی کھلاڑیوں کی ملاقات بھی ہوئی۔

بھارتی ٹیم نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا ہدف 19 اوورز میں پورا کرکے ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی سمیٹی تھی۔

میچ کے بعد ہونے والی ملاقات میں دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے کھیل کو سراہا اور کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے ساتھ خوش گپیاں بھی کیں۔

پاکستان ٹیم کی نائب کپتان ندا ڈار اور بھارتی کپتان ہرمن پریت کور نے ایک دوسرے کے ساتھ شرٹس کا تبادلہ کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والی ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی ہیں۔