مصر میں ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ۔۔۔دو شیزہ کی آٹھویں منزل سے کود کر خودکشی 

Feb 15, 2022 | 12:47:PM
مصر دوشیزہ خود کشی
کیپشن: مصر میں خود کشی کرنیوالی خاتون
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مصر میں ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ۔ایک نوجوان لڑکی کی خودکشی کے واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق مصر کے شہر شبرا الخیمہ میں ایک دوشیزہ نے عمارت کی آٹھویں منزل پر واقع اپنے فلیٹ کی بالکونی سے کود کر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والی لڑکی کی لاش یکھ کر راہ گیر خوف کا شکار ہو گئے۔


پولیس کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ماریان نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے خودکشی کی ہے اور کچھ عرصے سے شدید نفسیاتی دباو¿کا شکار تھی۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: 14 شادیاں کرنے والا شخص گرفتار