گوجرانوالہ ،یونان کشتی حادثہ میں ملوث اشتہاری ملزم سمیت 2 انسانی سمگلر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد اقبال رانا) ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کا انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، یونان کشتی حادثہ میں ملوث اشتہاری ملزم سمیت 2 انسانی سمگلر گرفتار کرلئے۔
ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نےسمندر کے راستے مائیگرنٹ سمگلنگ، غیر قانونی بارڈر کراسنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 2 اشتہاری ملزمان گرفتار کرلیا،گرفتار اشتہاری ملزمان میں 2024 یونان کشتی حادثہ میں ملوث ملزم خادم حسین راجہ بھی شامل ہے،گرفتار اشتہاری ملزم خادم حسین ایف آئی اے گوجرانوالہ کو 2 مقدمات میں مطلوب تھا ، اشتہاری ملزم نے درخواست دہندہ کے بیٹے اور عزیز کو سپین بھجوانے کے بہانے رقم ہتھیائی تھی۔ ملزم نے متاثرین کو موریطانیہ بھجوایا اور بعد ازاں کر ان پر تشدد کر کے مزید رقوم بھی حاصل کرتا رہا۔ ملزم خادم حسین نے بعد ازاں ان کو سپین بھجوانے کی غرض سے کشتی میں سوار کیا جو کہ حادثہ کا شکار ہو گئی۔ملزم نے مجموعی طور پر 65 لاکھ روپے ہتھیائے تھے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد جاوید اقبال نے شہری کو یوگنڈا بھجوانے کا جھانسہ دیکر رقم مبلغ 2 لاکھ 60 ہزار روپے ہتھا لیے تھے۔ ملزم2019 سے مطلوب تھا،ملزمان کو گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حریم فاروق اپنے لباس کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقیدکاشکار