انٹربینک میں ڈالر معمولی سستا، اوپن میں دیگر کرنسیاں مہنگی ہو گئیں

Dec 15, 2025 | 19:48:PM
انٹربینک میں ڈالر معمولی سستا، اوپن میں دیگر کرنسیاں مہنگی ہو گئیں
کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت میں استحکام رہا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی معمولی کمی ہوئی ،انٹربینک میں ڈالر 280.32 روپے سے کم ہوکر 280.31 روپے پربند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 281.35 روپے پر ہی برقرار   رہا۔یورو 10 پیسے مہنگا ہوکر 331.69 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 13 پیسے مہنگا ہوکر 378.01 روپے ، یو اے ای درہم 8 پیسے مہنگا ہوکر 77.33 روپے اور سعودی ریال3 پیسے اضافے سے 75.39 روپے پر آگیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو نئی سیاسی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں جھٹکالگ گیا، 2بڑے ناموں کا شرکت پر تحفظات کااظہار