ہالی وڈ فلم ’’مرسی ‘‘ کو این او سی مل گیا، 23 جنوری کو ریلیز ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی) ہالی وڈ فلم مرسی (mercy) کوریلیز کا این او سی مل گیا ،فلم ایکشن سے بھرپور ہے جسے سب ٹائٹلز کے ساتھ 23 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ فلم مرسی (mercy) 23 جنوری کو ملک بھر کےسینماؤں میں ریلیز ہوگی ،فلم کو ریلیز کرنے کے حقوق ایچ کے سی ڈسٹری بیوشن کمپنی کے پاس ہیں، فلم ایکشن سے بھرپور ہے جسے سب ٹائٹلز کے ساتھ 23 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا۔
ہالی وڈ فلم مرسی (mercy)میں کرس پراٹ (Chris Pratt) اور ریبیکا فرگوسن (Rebecca Ferguson) مرکزی کرداروں میں ہیں۔ یہ ایک سائنس فکشن تھرلر ہے جو AI جج کے سامنے ایک ڈیٹیکٹیو کی کہانی بیان کرتی ہے۔ یہ فلم بالی ووڈ کی نہیں بلکہ امریکی پروڈکشن ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حریم فاروق اپنے لباس کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقیدکاشکار