پتنگ بازی کیلئے نئے قانون کی منظوری دے دی گئی

Dec 15, 2025 | 19:23:PM
پتنگ بازی کیلئے نئے قانون کی منظوری دے دی گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راو دلشاد)پنجاب کابینہ نے پتنگ بازی کے لیے بنائے گئے قانون کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

موٹر سائیکل سواروں کے تحفظ کے لیے خصوصی حفاظتی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے، نئے قانون کے مطابق بغیر اجازت پتنگ بازی کو جرم قرار دے دیا گیا ہے۔

پتنگ بازی صرف ضلعی انتظامیہ کی اجازت سے مخصوص دنوں اور علاقوں میں ہو سکے گی، کیمیکل، نائلون اور دھاتی ڈور پر مکمل پابندی عائد ہوگی جبکہ خلاف ورزی پر سخت سزائیں دی جائیں گی۔

غیر قانونی مانجھا استعمال کرنے پر پانچ سے سات سال قید اور بھاری جرمانہ عائد ہو سکے گا، پتنگ اور ڈور بنانے ، بیچنے والوں کی رجسٹریشن لازمی قرار دیا گیا۔

غیر رجسٹرڈ پتنگ یا ڈور فروخت کرنے پر رجسٹریشن منسوخ ہو سکے گی، پولیس کو بغیر وارنٹ گرفتاری اور سامان ضبط کرنے کے اختیارات تفویض کر دیئے گئے، پتنگ بازی کے جرائم ناقابلِ ضمانت قرار، فوری قانونی کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں شاندار فائر پاور کا مظاہرہ