قبضہ مافیا کا مبینہ سرغنہ منشا بم کی ضمانت منظور

Dec 15, 2023 | 15:20:PM
قبضہ مافیا کا مبینہ سرغنہ منشا بم کی ضمانت منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی) قبضہ مافیا کے مبینہ سرغنہ منشاء بم کی بھتہ کیس میں ضمانت منظور ، عدالت نے دو لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ملزم کی ضمانت منظور کی ۔ 

تفصیلات کے مطابق  انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی ،منشاء ںم کی جانب سے شیر گل قریشی ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے ،منشاء بم نے جیل سے وکیل کی وساطت سے ضمانت کی درخواست دائر کی ، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ رواں سال چودہ ستمبر کو منشاء ںم کیخلاف بھتہ کا مقدمہ درج ہوا ،ملزم منشاء بم اور دیگر نے شہری بلال شبیر سے 55 لاکھ بھتہ مانگا تفتیشی افسر 

منشاء بم نے شہری کو بھتہ نہ دینے پر اس کی دکانوں پر قبضہ اور جان سے مارنے کی دھمکی دی ،ملزم منشاء  بم جوہر ٹاون کا مشہور  زمانہ قبضہ گروپ ہے،ملزم منشاء بم کیخلاف بھتہ اور اراضی قبضہ کے دیگر مقدمات بھی درج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ امریکا