بھارت: زہریلی شراب پینے سے 39 افراد ہلاک

Dec 15, 2022 | 15:42:PM
بھارت: زہریلی شراب پینے سے 39 افراد ہلاک
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: این ڈی ٹی وی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بھارتی ریاست بہار میں زہریلی شراب پینے سے 39 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ضلع سارن میں منگل کو شراب پینے سے متعدد افراد کی حالت خراب ہوئی تھی جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: کرسمس پر یوکرین میں سیزفائر، روس نے امکان مسترد کردیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق تین افراد اسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے جبکہ دیگر اموات کل اور آج رپورٹ ہوئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس نے شراب کی غیرقانونی دکانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔