عوام کیلئے خوشخبری۔۔۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان 

Dec 15, 2021 | 19:51:PM
حکومت، پٹرولیم مصنوعات، قیمتوں میں کمی
کیپشن: پٹرول پمپ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اعلان کردیا گیا،پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے،جس سے پٹرول کی نئی قیمت 140 روپے 82 پیسے ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی حکومت کا عوام کوشاندار تحفہ۔۔ پٹرول 8 روپے فی لیٹر سستا

جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے فی لٹر کمی کر دی گئی ، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 109 روپے 53 پیسے ہو گئی، لائٹ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں بھی 7 روپے ایک پیسے کی کمی کی گئی،لائٹ ڈیزل 107 روپے 06 پیسے فی لٹر ہو گیا،ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے سستاہو گیا نئی قیمت 137 روپے 62 پیسے ہو گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں تیل سستا۔۔۔حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ۔۔عوام مایوس