عالمی منڈی میں تیل سستا۔۔۔حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ۔۔عوام مایوس

Nov 30, 2021 | 22:53:PM
عالمی منڈی۔تیل۔کمی۔برقرار۔عوام ۔ریلیف
کیپشن: پٹرول پمپ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے باوجود ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 15 دسمبر تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پربرقرار ر ہیں گی۔
 واضح رہے کہ اس وقت پٹرول کی قیمت 145 روپے 82 پیسے فی لٹر ہے۔ ڈیزل کی 142 روپے62 پیسے فی لٹر دستیاب ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت116 روپے 53 پیسے ۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 114 روپے 7 پیسے فی لٹر کی سطح پر برقرار رہے گی۔
 واضح رہے کہ عالمی سطح پرتیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پاکستانی عوام توقع کر رہے تھے کہ حکومت عوام کو ریلیف دے گی اور پٹرول سستا ہوگا مگر حکومت نے عوام کو مایوس کرتے ہوئے قیمتیں بر قرار رکھیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ مشیر خزانہ شوکت ترین ابھی دو تین روز قبل پٹرولیم مصنوعات پر عائد تمام ٹیکس ختم کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کو حکومت تمام ریلیف عوام کو دے گی مگر ابھی تک ایسا کچھ نہیں ہوا عوام مہنگے داموں پٹرول خریدنے پر مجبور ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ڈالر کی قیمت میں کمی۔۔۔