وزیر دفاع پرویز خٹک کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر، بڑا الزام لگ گیا

Dec 15, 2021 | 17:49:PM
وزیر دفاع پرویز خٹک،ن لیگی رہنما،درخواست
کیپشن: پرویز خٹک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر دفاع پرویز خٹک کےخلاف ن لیگ کے رہنما اختیار ولی خان نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن خیبر پختون خوا اختیار ولی خان نے درخواست میں پرویز خٹک کی نااہلی اور صوبہ بدری کرنے کی استدعا کی ہے اور کہاہے کہ  پرویز خٹک کو الیکشن رولز کی خلاف ورزی پر نااہل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:رکن اسمبلی پر قاتلانہ حملہ۔۔ ایک شخص جاں بحق ،2 زخمی

انہوں نے اپنی درخواست میں مزید کہا ہے کہ وزیر دفاع نے ڈیڑھ ماہ سے نوشہرہ میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں، گل بت خان ہاؤس میں ووٹرزکو بلا کربلیک میل کیا جاتا ہے، پرویزخٹک بیٹےکی کامیابی کیلئےووٹرز پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی انتخابات، 2 ہزار 32 امیدوار بلامقابلہ منتخب