تیز ترین سروس ۔۔ 24 گھنٹے میں پاسپورٹ  گھر پر

Dec 15, 2021 | 16:32:PM
گھر بیٹھے چوبیس گھنٹے میں پارسپورٹ حاصل کریں
کیپشن: پاسپورٹ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) قطار و انتظار کا جھنجھٹ ختم، فاسٹ ٹریک سروس شروع، اب شہری گھر بیٹھے 24 گھنٹے میں پاسپورٹ حاصل کرسکیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ فاسٹ ٹریک سروس شروع کی گئی ہے، اس سروس کے ذریعے شہری گھر بیٹھے پاسپورٹ 24 گھنٹے میں حاصل کرسکتے ہیں۔

 Now get your passport within 24 hours. Avail DGIP FAST TRACK SERVICE. https://t.co/n4y0fplQxm

 وفاقی وزیرنے بتایا کہ اس سروس سے پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان، کوئٹہ اور کراچی کے شہری استفادہ کرسکیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:بچوں کی موجیں۔۔ موسم سرما کی چھٹیوں کا فیصلہ ہو گیا

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ ماہ آئندہ سال سے ای پاسپورٹ کے اجرا کا فیصلہ کیا تھا، اب تک فاسٹ ٹریک سروسز کے ذریعے 1224 افراد کو 24 گھنٹے میں پاسپورٹس ڈیلیور کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پرائیویٹ سکول بند کرنیکا حکم