بچوں کی موجیں۔۔ موسم سرما کی چھٹیوں کا فیصلہ ہو گیا

Dec 15, 2021 | 12:30:PM
سکولوں میں چھٹیوں کا فیصلہ ہو گیا
کیپشن: سکولوں میں چھٹیاں فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( مانیٹرنگ ڈیسک)  تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات جنوری میں ہوں گی:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  کے اجلاس میں اتفاقِ رائے سے فیصلہ کر لیا گیا ۔

 سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کے حوالے سےنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  کے اجلاس میں اتفاقِ رائے سے فیصلہ کر لیا گیا ۔تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات جنوری میں ہوں گی۔

 این سی او سی کے اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ برفباری والے علاقوں میں تعطیلات رہیں گی۔

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں تمام صوبوں کی سفارشات کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عالیہ اور رنبیر کی شادی کب اور کہاں؟۔۔ تفصیلات منظر عام پر
 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن اور کورونا وائرس کی صورتِ حال کا جائزہ بھی لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  آڈیوویڈیو لیک ہونے کا سلسلہ جاری۔۔

واضح رہےگزشتہ روز صوبائی وزرائے تعلیم کا سیکریٹری تعلیم کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا تھا جس میں وزارتِ صحت اور صوبائی وزرائے تعلیم کے درمیان تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں پر مشاورت ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیںبیٹری چلے گی پورا ہفتہ۔۔ فون چارجنگ کا جھنجھٹ ختم
 اجلاس میں ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں 25 دسمبر سے 5 جنوری تک سردیوں کی تعطیلات کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں: یا اللہ رحم۔۔ صبح سویرے ہولناک حادثہ