عالیہ اور رنبیر کی شادی کب اور کہاں؟۔۔ تفصیلات منظر عام پر 

Dec 15, 2021 | 12:03:PM
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی
کیپشن: عالیہ رنبیر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وکی کوشل اور کترینہ کے بعد بالی ووڈ کی ایک اور مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں۔

 بھارتی فلم انڈسٹری کی ایک اور مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بھی بہت جلد شادی کی خوشخبری سناکر اپنے چاہنے والوں کو حیران کرنے والے ہیں۔رنبیر اور عالیہ کے پرستار شدت کے ساتھ دونوں کے ایک ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آڈیوویڈیو لیک ہونے کا سلسلہ جاری۔۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ اور رنبیر کی شادی دسمبر 2022 یا پھر جنوری 2023 تک ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع  کے مطابق رنبیر کپور کے چچا اور عالیہ بھٹ کے والد مہیش بھٹ شادی کے لیے طویل سفر نہیں کرسکتے اس لیے دونوں ان کی سہولت کو دیکھتے ہوئے ممبئی میں ہی شادی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:یا اللہ رحم۔۔ صبح سویرے ہولناک حادثہ

 عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے شادی کے لیے ممبئی کے شاندار ہوٹل تاج لینڈ اینڈز کو حتمی شکل دے دی ہے۔

واضح رہے کہ بالی وڈ کے دونوں سٹار نہیں چاہتے کہ ان کی شادی دھوم دھام سے ہو اس لیے عالیہ اور رنبیر ممبئی میں چند قریبی رشتے داروں اور دوستوں کی موجودگی میں شادی کریں گے۔