اجتماعی زیادتی کا ڈرامہ رچانے والی لڑکی گرفتار۔۔سچ سن کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

Dec 15, 2021 | 10:14:AM
بھارت،پولیس،لڑکی،شادی، گرفتار
کیپشن:  لڑکی پولیس کی حراست میں (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اکثر سننے میں آتا ہے کہ پیار اندھا ہوتا ہے اور لوگ اپنے پیار کو پانے کےلئے کوئی نہ کوئی راستہ ضرور نکال لیتے ہیں مگر بعض اوقات ایسا نہیں ہوتا اسی طرح کا ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں بوائے فرینڈ سے شادی کے لئے اجتماعی زیادتی کا جھوٹا کیس دائر کرنے والی  لڑکی کو آخر کار پولیس نے پکڑ ہی لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ناگ پور پولیس کی اس وقت دوڑیں لگیں جب  19 سالہ لڑکی نے تھانے میں اپنے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعے کی رپورٹ درج کرائی،لڑکی کی درخواست پر کمشنر ناگ پور ایک ہزار اہلکاروں کے ہمراہ متحرک ہوگئے اور پورے شہر میں پولیس اہلکاروں کا جال بچھا دیا،  پولیس اہلکاروں نے لڑکی کے فلیٹ سے اطراف کی آنے جانے والی تمام شاہراؤں پر لگے کیمروں کے 250 سے زائد سی سی ٹی وی فوٹیج  دیکھیں، اس کے علاوہ  آس پاس کے 50 سے زائد دکانداروں، چوکیداروں اور راہگیروں سے سوالات پوچھے لیکن کسی ایک سے بھی واقعے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

یہ بھی دیکھیں: کھانے کیلئے بریانی۔پینے کیلئے جوس لاؤ۔۔شوہر کی قاتلہ تھانے میں فرمائشیں کرنے لگی
 آخر کار پولیس نے واقعے والے دن کی لڑکی کی سرگرمیوں کو جاننے کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج  کی مدد لی تو لڑکی کو دن بھر سڑکوں پر آوارہ گردی کرتے اور بالآخر کمپالا پولیس اسٹیشن میں داخل ہوتا دیکھا گیا۔

 پولیس نےلڑکی کے ساتھ سختی سے پوچھ گچھ کی تو اس نے سچ اگل دیا کہ یہ سب بوائے فرینڈ کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے کیا تاکہ وہ اس سے شادی کرلے۔پولیس نے 19 سالہ لڑکی کو پولیس کو گمراہ کرنے اور جھوٹی ایف آئی آر درج کرانے کے الزام میں گرفتار کرلیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: لڑکے سے پہلی ملاقات۔۔ لڑکی23 افرادساتھ لے آئی۔۔پھر کیا ہوا؟