لڑکے سے پہلی ملاقات۔۔ لڑکی23 افرادساتھ لے آئی۔۔پھر کیا ہوا؟

Dec 11, 2021 | 10:55:AM
چین،غیرملکی میڈیا،لڑکا اور لڑکی،ملاقات
کیپشن:  لڑکا لڑکی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اکثر سننے میں آتا ہے کہ جب ایک لڑکا اور لڑکی پہلی ملاقات ہوتی ہے تو وہ ان کی زندگی کا یاد گار لمحہ ہوتا ہے مگر بعض اوقات ایسا نہیں ہوتا اسی طرح کا ایک واقعہ چین میں پیش آیا جہاں ایک لڑکی ایک لڑکے سے پہلی ملاقات کیلئے گئی اور اس لڑکے کا امتحان لینے کے لئے اپنے ساتھ اپنی فیملی کے 23افراد کو بھی لے آئی۔اتنے لوگوں کو ہوٹل میں دیکھ کر لڑکے شاندار کھانے کے بعدنے کیا کیا؟ جان کر ہنسنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق یہ واقعہ چینی صوبے ژی جیانگ میں پیش آیا جہاں اس لڑکے اور لڑکی کی یہ پہلی ملاقات ہوئی۔ اس29سالہ لڑکے کی شناخت لوئی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملاقات سے قبل لوئی نے لڑکی سے کہا کہ کھانے کا بل وہ ادا کرے گا۔ لڑکی لوئی کی اس بات سے متاثر ہوئی اور اس کی فیاضی کا مزید ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا اور اپنے فیملی کے 23افراد کو ساتھ ڈیٹ پر لے گئی۔ سب نے مل کر کھانا کھایا اور جب ویٹر نے 2300ڈالر (تقریباً 4لاکھ روپے)کا بل لا کر سامنے رکھا تو لوئی کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے اور اس نے پورا بل دینے سے انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون اپنڈکس کا درد سمجھ کر ڈاکٹر کے پاس گئی توایسا انکشاف ہوا کہ زندگی ہی بدل گئی 
 لڑکےلوئی نے کہا کہ وہ بل کا ایک حصہ ادا کرے گا۔ باقی بل لڑکی اور اس کے رشتہ دار ادا کریں۔مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لوئی کا کہنا تھا کہ میں نے لڑکی کو متاثر کرنے کیلئے بل ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ مجھے کیا معلوم تھا کہ وہ اتنے لوگ ساتھ لے کر آ جائے گی،اگر ایسا ہی کرنا تھا مجھے ملنے کا بھی نہ کہتی ۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کی تقریب میں دلہن کے محبوب کی دبنگ انٹری۔۔فلمی سین۔۔ویڈیو وائرل