خاتون اپنڈکس کا درد سمجھ کر ڈاکٹر کے پاس گئی توایسا انکشاف ہوا کہ زندگی ہی بدل گئی 

Dec 09, 2021 | 09:38:AM
ڈاکٹر کے پاس جانے والی خاتون کو بڑی خوشی مل گئی
کیپشن: خاتون فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی ٹی وی چینل ’آئی ٹی وی‘ کے مارننگ شو میں ایک خاتون فون کالر نے اپنے ساتھ پیش آنے والا ایک ایسا حیران کن واقعہ سنایا ہے کہ لوگوں کے لئے اس کی بات پر یقین کرنا مشکل ہو گیا۔

ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں اس لائیو فون کالر خاتون نے بریک فاسٹ شو کے میزبانوں ہولی اور فلپ شوفیلڈ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک بار حاملہ ہو گئی تھی اور آخری وقت تک اسے پتا نہیں چلا تھا کہ وہ ماں بننے والی ہے۔

 یہ بھی بتائیں:منی لانڈرنگ کیس ۔۔اداکارہ جیکلین سے 10 گھنٹے تک تفتیش۔۔اہم بات سامنے آ گئی

نادیا نامی اس خاتون نے بتایا کہ جب اسے  درد لاحق ہوا تو وہ سمجھ رہی تھی کہ اسے اپینڈکس کا درد ہو رہا ہے تاہم جب وہ ڈاکٹر کے پاس گئی تو اس نے ٹیسٹ کرنے کے بعد بتایا کہ خاتون کو اپینڈکس نہیں بلکہ وہ ماں بننے والی ہے اور کسی بھی وقت اس کے ہاں بچے کی پیدائش ہو سکتی ہے۔ 

 یہ بھی بتائیں:ڈالر کی پھر اونچی اڑان۔۔بڑااضافہ سامنے آگیا
نادیا کا  مزیدکہنا تھا کہ ”ڈاکٹر کی بات سن کر مجھے شدید جھٹکا لگا۔ مجھے یقین ہی نہیں آ رہا تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد میرے ہاں ایک بیٹی کی پیدائش ہوگئی جس کے ساتھ میں اس سال پہلا کرسمس منانے جا رہی ہوں۔

خاتون کا کہنا تھا کہ اس حمل کے دوران مجھ میں حاملہ ہونے کی کوئی ایک علامت بھی ظاہر نہیں ہوئی تھی، جس سے مجھے اس کا علم ہوتا۔“