کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ،2جوان شہید

Dec 15, 2020 | 22:50:PM
کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ،2جوان شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) بھارت کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزیوں سے باز نہیں آرہا۔ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فوج کی باگسر سیکٹر پر گولہ باری کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزیوں پر بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان پہنچایا، فائرنگ کے تبادلے میں نائیک شاہجہان اور سپاہی حمید شہید ہوگئے۔پاک فوج کی کارروائی سے دشمن کی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔