استعفوں کی ڈیڈ لائن، حکومت کاسینٹ الیکشن ایک ماہ پہلے ہی کرانے پر غور

Dec 15, 2020 | 18:38:PM
استعفوں کی ڈیڈ لائن، حکومت کاسینٹ الیکشن ایک ماہ پہلے ہی کرانے پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) اپوزیشن کی طرف سے استعفوں کی دھمکی کے بعد ملکی سیاست میں تیزی آگئی ہے ،حکومتی امور میں بھی تبدیلی آنا شروع ہو گئی ہے، سینٹ الیکشن جو آئندہ مارچ میں ہونا تھے وہ اب فروری میں کرانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
 ذرائع کے مطابق سینٹ الیکشن فروری میں کرانے سے متعلق الیکشن کمیشن سے رجوع کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سینٹ الیکشن فروری میں کرانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سینٹ الیکشن مارچ کے بجائے فروری میں ہو سکتے ہیں۔