کراچی تباہی سے بچ گیا، بلاول ہاؤس کے سامنے گاڑی میں نصب بم برآمد

Dec 15, 2020 | 13:13:PM
کراچی تباہی سے بچ گیا، بلاول ہاؤس کے سامنے گاڑی میں نصب بم برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی کے علاقے کلفٹن میں بلاول ہاؤس کے سامنے کھڑی گاڑی میں بم نصب ہونے کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ پہنچ گیا جس نے بم برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا۔

پولیس کے مطابق چلتی ہوئی گاڑی میں میگنیٹک بم چپکایا گیا تھا، مذکورہ گاڑی میں غیر ملکی سوار تھے، جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔پولیس کو بم کی اطلاع ون فائیو مددگار پر دی گئی تھی جس پر پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا تھا۔

ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر نے بتایا کہ بم ڈبل کیبن گاڑی میں نصب کیا گیا تھا، یہ گاڑی بلاول ہاؤس کے سامنے بینک کے سامنے کھڑی تھی۔ایس ایس پی ساؤتھ نے یہ بھی بتایا کہ بم والی گاڑی کی نشاندہی ہونے کے بعد پولیس نے 200 میٹر کے علاقے کو گھیر لیا تھا جبکہ مذکورہ گاڑی اور علاقے سے لوگوں کو ہٹا دیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق چلتی ہوئی گاڑی میں میگنیٹک بم چپکایا گیا تھا، مذکورہ گاڑی میں غیر ملکی سوار تھے، جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔پولیس کو بم کی اطلاع ون فائیو مددگار پر دی گئی تھی جس پر پولیس نے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا تھا۔ کار میں بم نصب کرنے والے ملزموں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔ جس میں موٹر سائیکل سوار 2 ملزموں کو دیکھا جاسکتا ہے، دہشتگرد ڈیوائس نصب کر کے فرار ہوگئے ،پولیس نے ایک کلو سے زائد باردوی مواد کو ناکارہ بنا دیا۔ پولیس کے مطابق ملزموں نے ریموٹ کی مدد سے دھماکے کی کوشش کی، بم کے ساتھ منسلک ڈیٹونیٹر نہ پھٹ سکا جس سے دھماکے نہیں ہوا۔