اپوزیشن ترجمانوں کے ٹائم ٹیبل پر نہیں چلےگی، احسن اقبال

Dec 15, 2020 | 12:16:PM
 اپوزیشن ترجمانوں کے ٹائم ٹیبل پر نہیں چلےگی، احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ جب 425 استعفے آئیں گے تو ضمنی نہیں جنرل الیکشن ہوں گے۔ اپوزیشن حکومتی ترجمانوں کے ٹائم ٹیبل پر نہیں چلےگی۔

تفصیلات کے مطابق رہنما ن لیگ  احسن اقبال نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس 425 نشستیں ہیں لگتا ہے ضمنی نہیں جنرل الیکشن ہوں گے۔ احسن اقبال نے دعویٰ کیا کہ حکومتی ارکان اگلے الیکشن کے لئے رابطے کر رہے ہیں۔ڈوبتے سورج اور ڈوبتی کشتی میں کوئی سوار نہیں ہوتا۔حکومت پر اعتماد ہوتی تو وزیراعظم سے وزرا تک سانس نہ پھولی ہوتی۔حکومت بہت دباؤ میں ہے،لاہور کے جلسے سے ایوان میں کھلبلی مچی ہوئی ہے. 31 دسمبر تک تمام ممبران سے کہا ہے کہ  لیڈر شپ کو استعفے دے دیں۔